Posts

Showing posts from October, 2020

Hazrat muoosaw liyaa islam

 موسیٰ علیہ السلام نے اپنے پروردگار سے سرگوشی کرتے ہوئے پوچھا:" اے پروردگار ! تیرا چہرا کدھر ہے ؟ شمال یا جنوب کی جانب؟ تاکہ میں اس کی طرف منہ کرکے تیری عبادت کر سکوں۔" اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کی طرف وحی بھیجی: "اے موسیٰ! آپ آ گ جلائیں، پھر اس کے اردگرد چکر لگا کر دیکھیں کہ آگ کا رخ کس جانب ہے۔؟" موسیٰ علیہ السلام نے آ گ روشن کی اور اس کے اردگرد چکر لگایا، دیکھا تو آ گ کی روشنی ہر چار سو یکساں ہے۔ چنانچہ دربارِ الٰہی میں عرض کیا:"پروردگا ! میں نے آگ کا رخ ہر جانب یکساں ہی دیکھا۔" اللہ تعالیٰ نے فرمایا: "اے موسیٰ میری مثال بھی ویسی ہی ہے۔" موسیٰ علیہ السلام نے پوچھا:"اے پرودگار! تو سوتا ہے یا نہیں؟" اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی نازل فرمائی:" اے موسیٰ! پانی سے بھرا ہوا ایک پیالہ اپنے دونوں ہاتھوں پر رکھ لو، پھر میرے سامنے کھڑے رہو اور نیند کی آغوش میں مت جاؤ۔" موسیٰ علیہ السلام نے ایسا ہی کیا۔ پھر اللہ تعالٰی نے ان پر ہلکی سی اونگھ ڈالی، پیالہ ان کے ہاتھ سے گر کر ٹوٹ گیا اور پانی بہہ گیا۔ موسیٰ علیہ السلام کی چیخ نکل گئ...